سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ثاقب نثار ، سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو ہٹانے کے عمل میں شامل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے (ن )لیگ کےسینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا بہت بڑے افسر کو گرفتار کیا ہے اور پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہوا ہے، یہ ایک فرد کی کہانی نہیں ، بہت سے افراد کی کہانی ہے، یہ سٹوری جتھوں اور گروہوں کی کہانی ہے، یہ ایک خاندان کی کہانی ہے جس نے ملک بھر میں انتشار پھیلانے کے لئے سب کچھ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں؟عطا تارڑ کا بڑا بیان سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہٹانے کے عمل میں ثاقب نثار شامل رہے ہیں ۔ نواز شریف کو ہٹانے اور ایک شخص کو منصب پر لانے میں اس شخص کا اہم کردار ہے ، ثاقب نثار کا بلاشبہ بڑا کلیدی کردار ہے، ثاقب نثار کی ٹیپ بھی سامنے آئیں کہ کس کو لانا ہے اور کس کو ہٹانا ہے ؟ ۔ ثاقب نثار ا لیکشن سے قبل سزائیں دینے کے عمل میں بھی شامل رہے، ثاقب نثار کے دور میں جو کچھ ہوا وہ اس چارج شیٹ میں نظر نہیں آتا ۔