اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے تمام زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرنا ناگزیر ہے، اور اس مقصد کے لیے مسلسل بات چیت اور سفارتی روابط کو جاری رکھنا ضروری ہے۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ ملک خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کا آسٹریلوی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال

گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ رابطہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں قریبی روابط برقرار رکھتے ہوئے امن کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔

خطے میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہےاور پاکستان و ایران کے درمیان جاری مشاورت کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *