پہلی بار اسمبلی کا اجلاس کرکٹ اسٹیڈیم میں طلب، عوام کو بھی شرکت کی دعوت

پہلی بار اسمبلی کا اجلاس کرکٹ اسٹیڈیم میں طلب، عوام کو بھی  شرکت کی دعوت

خیبر پختونخوا کی سیاسی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں صوبائی حکومت نے روایتی پارلیمانی طریقہ کار سے ہٹ کر احتجاجی طرز اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اہم اجلاس 22 اپریل بروز بدھ پشاور میں واقع عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔

اس منفرد اقدام کا اعلان وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے مردان میں منعقدہ ایک جلسے کے دوران کیا تھا، جس کے تسلسل میں اب خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسٹیڈیم میں اجلاس کے انعقاد کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی ہیں، جس میں سکیورٹی کے انتظامات، ارکان کے لیے نشستوں کی ترتیب، میڈیا کوریج اور دیگر ضروری انتظامی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اس پارلیمانی تاریخ کے اس انوکھے اجلاس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں عام شہریوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی، تاکہ وہ اسمبلی کی کارروائی کا براہِ راست مشاہدہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آگیا، خیبر پختونخوا میں تعلیمی منصوبے سے 106 ملین روپے غائب

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ روایتی ایوان کے بجائے عوامی مقام پر اجلاس بلانے کا مقصد سیاسی احتجاج اور عوامی رابطہ مہم کو ایک نیا رنگ دینا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *