ایوان کا تقدس یقینی بنانا ہر رکن کی ذمہ داری، پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا، خواجہ آصف

ایوان کا تقدس یقینی بنانا ہر رکن کی ذمہ داری، پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایوان کا تقدس یقینی بنانا ہر رکن کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا  کہ نوے کی دہائی کی سیاست سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ایوان میں کیا کیا نہیں ہوا؟ آئیں، اپنے ماضی کو درست کر کے ایوان کا تقدس بحال کریں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں اگر کوئی بہتری کی گنجائش ہے تو اسے درست کریں، گزشتہ دور حکومت میں آدھے گھنٹے کے اندر 55 قوانین کو منظور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز اپوزیشن سے ایوان میں بات کی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ماضی سے سبق سیکھا، پی ٹی آئی دور میں کوئی بھی ہمارے میز پر نہیں آتا تھا کہ بانی ناراض نہ ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں اپوزیشن سے کبھی بھی بات نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا تاریخی کردار ، فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم کی قیادت میں عالمی وقار بلند ہوا ، خواجہ آصف

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی اور جمہوری روایات کو شدید نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کوئی روایات ہی نہیں، ایک شخص کے تابع ہو کر کوئی پارٹی نہیں چل سکتی جبکہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا احترام ہے لیکن وہ تحریک انصاف کے درمیان بیٹھے عجیب و غریب لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا، ڈرامہ کیا تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے، خواجہ آصف

Related Articles