بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی قومی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 51، عبداللہ شفیق نے 37، بابر اعظم نے 22 اور شان مسعود نے 14 رنز بنائے۔ نسیم شاہ نے 3، شاہین آفریدی نے 2 اور صائم ایوب نے 1 رنز بنائے جبکہ سعود شکیل اور آغا سلمان بغیر اسکور کیے آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 3، 5 اور 10 کلو واٹ کے سولر سسٹمز کتنے میں ملیں گے ؟ قیمتیں سامنے آگئیں

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن معراج نے 4، شکیب الحسن نے 3 اور حسن محمود، ناہید رانا اور شریف اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 23/1 کے اسکور سے کیا تھا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور مسعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 448 رنز بنائے تھے اور 6 وکٹیں باقی رہ کر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔
بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنائے تھے اور پاکستان پر 117 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *