پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو شکست دے دی

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو شکست دے دی

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

قومی ٹیم نے ناروے کے استور فٹبال کلب کو 6-1 سے شکست دی،  استور کلب نے قومی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں پہلا گول اسکور کیا جس کے چند لمحوں بعد ہی قومی ٹیم کی جانب سے استور کلب کے خلاف گول کر کے میچ کر برابر کر دیا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے لگاتار 5 گول اسکول کیے۔ گول کرنے والوں میں عبدالغنی نے 2، عیسیٰ، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیرس اولمپکس: آسٹریلیا 3 میڈلز کے ساتھ سرفہرست، چین دوسرے نمبرپرآگیا

قومی ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے بھرپور پریکٹیس کی ہوئی ہے اور نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہے انشاءاللہ تمام میچز جیتیں گے۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل 29 جولائی کو اپنا دوسرا گروپ میچ ناروے کے وارڈینسیٹ فٹبال کلب خلاف کھیلے گی۔

 

editor

Related Articles