خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی کاکردگی کا جائزہ لینے کیلئے قائم کی گئی گُڈ گورننس کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔
قاضی انور ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی، اسلام آباد جلسے کو عمران خان سے منسوخ کیا مگر ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ جلسہ کسی اور کے کہنے پر ملتوی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے جلسہ منسوخی کا سوال کیا تو جیل انتظامیہ نے سیاسی سوال کرنے سے روک دیا۔ عمران خان کو جیل میں ٹارچر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ میں رابطہ،(ن )لیگ کے حلقوں میں کھلبلی ہے،عمران اسماعیل
قاضی انور نے مزید کہا کہ گڈ گورننس کمیٹی عمران خان نے بنائی۔ کمیٹی کا نام تبدیل کرکے پی ٹی آئی انٹرنل اکائونٹیبلیٹی کمیٹی رکھا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کیلئے سیکرٹریٹ قائم کیا جائیگا۔ کسی بھی وزیر یا افسر کیخلاف شکایات ہوں تو کمیٹی کو درج کروائی جاسکتی ہیں۔ کمیٹی کی اپنی ویب سائٹ ہوگی جہاں شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں۔

