ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کا انتقال ہوگیا

ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کا انتقال ہوگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا افضال حسین کو اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی اوررکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی شامل ہو گی یانہیں؟ رانا ثناءاللّٰہ نے بتادیا

رانا افضال حسین کی میت آبائی گائوں ننگل کس والا مریدکے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے سوشل میڈیا ونگ کے انچارج عاطف رئوف نے ایکس پر رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *