پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پیپرا رولز کے مطابق بسوں کی خریداری کا ٹینڈر مکمل کرلیا ہے اور چائینز اور پاکستانی کمپنی کو الیکٹرک بسیں بنانے کا ٹینڈر دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ترانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ لاہور کےلیے الیکٹرک بسوں کی خریداری کا ٹینڈر مکمل کر لیاگیا ہے اور چایئنئز اور پاکستاننی کمپنیز الیکٹرک بسیں بنائیں گی۔ ابتدائی طور پر 27 الیکٹرک بسیں کمپنی کی جانب سے ایک ارب پچپن کروڑ میں فراہم کی جائیں گی اور کمپنی بسیں دینے کےساتھ چارجنگ اسٹیشن بھی بنا کردے گی جہاں بسیں جارج ہونگی اور 8 سال بیٹری، دس سال تک بس کی باڈی اور دیگر سٹریکچر کی ورانٹی ہوگی ، انہوں نے واضح کیا کہ ایک سال تک کمپنی فری سپرویثرن کے ساتھ مینٹینینس کی سہولیات بھی دیگی اور مجموعی طور پر پانچ روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں آئی ٹی پر مبنی اصلاحات کا آغاز: شہریوں کو گھر بیٹھے کیا سہولیات حاصل ہو نگیں
پہلے فیز میں ریلوے اسٹیشن سے گرین ٹائون ہمدرد چوک تک روٹ پر بسیں چلیں گی اور باقی چار روٹس پرسروے مکمل کرلیا گیا ہے انکے ٹینڈرز پر بھی کام جاری ہے الیکٹرک بسیں ناصرف آرام دہ سفربلکہ سموگ کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہونگی۔