اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس بابر ستار نے سپورٹس جرنلسٹس کی درخواست پر کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کوریج کرنا صحافیوں کا بنیادی حق ہے،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ رپورٹنگ کرنا اور تجزیہ کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئر وکیل عبدالواحد قریشی صحافیوں کی جانب سے پیش ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپورٹس جرنلسٹس کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہ کرنے پر پی سی بی سے جواب طلب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ کی اکلوتی خاتون رکن مشعال یوسف زئی سےقلمدان واپس
سیکرٹری پاکستان کرکٹ بورڈ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت کل مورخہ 29 اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔