نجی سکولوں میں دس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کا پابندی کرنے کا فیصلہ

نجی سکولوں میں دس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کا پابندی کرنے کا فیصلہ

حکومت نے غریب اور مستحق بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے نجی سکول آرڈیننس 2014دوبارہ فعال کرکے نجی سکولوں کو 10فیصد بچے مفت پڑھانے کا پابند کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے پرائیوٹ سکول آرڈننس 2014 کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔ اس حوالے سےوزرات تعلیم کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں کا سروے کروایا جائے گا۔سروے میں پرائیوٹ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعداد کا ریکارڈ اکٹھا کیا جائے گا۔پرائیویٹ سکولوں کے سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کےبعد 31 اگست تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: طالب علموں کیلئے اہم خبر، ہفتے میں اب کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت کا اعلان

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آرڈننس کے تحت پرائیویٹ سکولوں کو دس فیصد بچے فری پڑھانے کے لیے پابند کیا جائے۔پرائیویٹ سکول مالکان کے مطابق ہمارے سکولوں میں پہلے ہی مستحق بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ حکومت نجی سکولوں کیلئے پیکج کا اعلان کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *