سندھ میں مون سون سسٹم کی آمد کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہوگا۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں کے بعد ڈپٹی کمشنرز چھٹیوں کے بارے میں خود فیصلہ کرسکتے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنرز محکمہ تعلیم سے مشاورت کے بعد اپنے ضلع میں تعطیلات دینے کے مجاز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نسوار پر حالیہ تحقیق نے سب کو حیران کر دیا
واضح رہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ کراچی سے 320 کلومیٹر دور ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شہر میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سندھ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن گزشتہ رات سے شہر میں داخل ہوا ہے جس کے زیر اثر بادلوں کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں چلیں گی اور ہوائیں 28 سے 33 ناٹیکل میل کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بارش کا نظام شہر قائد سے 320 کلومیٹر دور ہے جس کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے لہٰذا شہری محتاط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت قرضوں کے لیے درخواستیں وصولی شروع
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارتی ریاست گجرات پر کم دباؤ ہے، شہر میں دوبارہ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور 100 سے 200 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک یہ سسٹم شہر کے جنوبی حصے کے قریب پہنچ جائے گا جس کی وجہ سے شہر میں موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔