دریائے ستلج میں طغیانی، گنڈا سنگھ سے ملحقہ 10 سے زائد دیہات زیرِآب آنے کا خدشہ

دریائے ستلج میں طغیانی،  گنڈا سنگھ سے ملحقہ 10 سے زائد دیہات زیرِآب آنے کا خدشہ

دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے نے ضلع بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

حکام کے مطابق پانی کے شدید دباؤ کے پیشِ نظر فتوحی والا گاؤں کا حفاظتی بند آج رات توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔ بند توڑنے کی صورت میں گنڈا سنگھ کے قریب 10 سے زائد دیہات زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے، جبکہ ہزاروں ایکڑ مزید زرعی زمین بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 25 ہزار ایکڑ سے زائد زمین پانی میں ڈوب چکی ہے اور دریا کے کناروں پر شدید کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے مزید زمین دریا برد ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

سیلاب کے باعث علاقے کے 20 سے زائد سرکاری اسکول متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے چار اسکولوں کی بیرونی دیواریں گر چکی ہیں۔ تعلیمی سلسلہ معطل ہونے سے سینکڑوں طلبہ و طالبات کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب میں شدید سیلاب، پاک فوج اور سول انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم کئی علاقے اب بھی ناقابلِ رسائی ہیں۔ اب تک 77 سے زائد دیہات مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہو چکے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

Related Articles