کراچی ضلع وسطی میں تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان

کراچی ضلع وسطی میں تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان

کراچی میں موسلادھار بارشیں جاری، ضلع وسطی کے تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کل ضلع وسطی کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 2سے3دن میں 200ملی میٹر تک بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی مقامات پر 31اگست تک وقفے وقفے سے بار ش کا امکان ہے۔ تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار اور کہیں شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں کل صبح یا دوپہر کے بعد تیز بارش کا امکان ہے۔ اس سے پہلے تیز بارش کی وجہ سے حیدر آباد ضلع کے تمام نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کو بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ میر پور خاص ضلع میں بارش کی وجہ سے تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *