عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی )کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق حاجی غلام احمد بلور نے انتخابی عمل میں پے درپے شکستوں اور اے این پی کی قیادت میں تبدیلوں سے پیداہونے والی صورت حال کے بعد انتخابی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی ،سینیٹ میں مولانافضل الرحمٰن کیساتھ چلنےپراتفاق ہواہے،عمر ایوب
غلام احمد بلور کا میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہنا تھا کہ وہ کچھ قوتوں کے معیار پر پورا نہیں اترتے اسی لئے مجھے لگار تار 4 انتخابات میں شکست دلائی گئی، میرے بھائی بشیر بلور، میرے بھتیجے ہارون بلور کو شہید کردیا گیا، اب الیکشن ہی نہیں لڑنا تو پھر پشاورمیں کیوں رہوں؟۔