ہم چائیں گے تو علی امین گنڈاپور8 ستمبر کو جلسے کیلئے نکلیں گے، گورنر کے پی کے

ہم چائیں گے تو علی امین گنڈاپور8 ستمبر کو جلسے کیلئے نکلیں گے، گورنر کے پی کے

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر ہم چاہیں گے توعلی امین گنڈا پور کے پی کے سے جلسے کیلئے نکلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا میڈیا سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ 8 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے جلسے میں ہما ری مرضی چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہیں توتب ہی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوبے سے جلسے کے لیے نکلیں گے۔ پی ٹی آئی کا جلسہ 22 اگست کی طرح 8 ستمبر کو بھی ناکام ہو گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہماری مرضی کے بغیر جلسہ نہیں کر سکتے۔ علی امین گنڈا پور کی باتوں سے کبھی جلسہ نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلرکیلئےنامزدگی،عمران خان کیخلاف پٹیشن دائر

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتشار پارٹی بنتی جا رہی ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *