محکمہ موسمیات کی 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست تک اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مری، گلیات، کوہستان، چترال، سوات، شانگلہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، سرگودھا، ملتان اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسوار پر حالیہ تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ مری اور گلیات سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار، کوئٹہ، لسبیلہ، آواران، سبی، جعفرآباد، بارکھان، بولان، جھل مگسی اور پنجگور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *