لاہور: وزیراعلیٰ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا، ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کا مستقبل روشن کرنے کی خواہش مند ہیں جس کیلئے پنجاب میں وزیراعلیٰ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 6 ہزار انٹرن شپ کی پیشکش کی جائے گی اور انٹرن کو 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ انٹرن شپ پروگرام کے پہلے مرحلے کا دورانیہ 6 ماہ ہے اور گزشتہ دو سالوں میں اپنی ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس کو ترجیح دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یاماہا موٹرسائیکلوں کی ستمبر کیلئے قیمتیں سامنے آگئی
انٹرن شپ کے لیے درخواست دینے کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 سال ہے اور منتخب انٹرن کو نجی شعبے کے معروف اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔ دلچسپی رکھنے والے نوجوان انٹرن شپ پروگرام کے لئے یہاں اندراج کرسکتے ہیں (https://cmip.punjab.gov.pk/)
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان ایک قدم آگے بڑھیں، روشن مستقبل کا انتظار ہے، پنجاب حکومت نوجوانوں کو باوقار انداز میں مالی خود مختاری حاصل کرنے کے قابل بنانا چاہتی ہے۔