ہونڈا سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبرآ گئی

ہونڈا سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبرآ گئی

ہونڈاسی ڈی 70سی سی کے خرید نے کے خواہشمند جو بینک الفلاح کے صارف بھی ہیں، ان کیلئے خوشی بہترین خبر آ گئی ہے کہ وہ موٹرسائیکل صفر شرح سود پر آسان اقساط میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینک الفلاح کی جانب سے اپنے کسٹمرز کو پیشکش دی جا رہی ہے جس میں وہ صفر شرح سود پر چھ ماہ اور ایک سال کی آسان قسطوں میں ہونڈا سی ڈی 70سی سی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی

ایک ماہ کے پلان کے دوران بینک الفلاح کے کسٹمرز کو ماہانہ 26ہزار 317روپے قسط ادا کر نا ہو گی جب کہ ایک سال کے پلان میں ماہانہ قسط 13ہزار 158روپے ہو گی۔ اس کے علاوہ بینک کی 1800روپے پراسیسنگ فیس ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:انتظامی نا اہلی اور عدم ادائیگیوں کے سبب خیبرپختونخوا میں مریضوں کا مفت علاج شدید متاثر

ہونڈا سی ڈی 70سی سی اپنی کفایت شعاری کی وجہ سے پاکستان کی پسندیدہ موٹرسائیکل ہے تاہم مہنگائی کے طوفان میں اس کی قیمت بھی 1لاکھ 57ہزار 900روپے ہو چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *