عازمین حج ہوشیار ! ایک غلطی جو آپ کو مہنگی پڑ سکتی ہے؟

عازمین حج ہوشیار ! ایک غلطی جو آپ کو مہنگی پڑ سکتی ہے؟

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں حج سیزن کے دوران داخلے کیلئے پرمٹ لازمی قرار دیا ہے، وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر حج کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے جرمانوں اور سزاؤں کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پرحج کرنے والوں کو ملک بدر کرنے سمیت دس سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسے وہ تمام اقامہ ہولڈرز غیر ملکی شہری جو غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے، مکہ مکرمہ میں قیام اور ایام حج میں پکڑے گئے ان کے خلاف 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :رواں سال حج پر جانیوالوں کے لیے اہم خبر

اسکے علاوہ ایسے افراد پر ملک بدر کرنے سمیت دس سال تک سعودی عرب داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے مقامی سعودی شہریوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر سہولت کاری کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حج انتظامات میں حجاج کرام کی سیکیورٹی اور امن و سلامتی انتہائی اہم ہے اس لیے سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں حج 2026 کے مقدس سفر کا آغاز قریب ہے، اور سعودی حکومت کی جانب سے منیٰ میں دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمینِ حج کے خیرمقدم کے لیے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کیجانب سے عمرہ پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا اعلان

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منیٰ کو ’خیموں کا شہر‘ بھی کہا جاتا ہے، یہ عازمین کے قیام کا مرکزی مقام ہے جہاں اس بار کئی نئی سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *