“عوام کے لئے اچھی خبر! پنجاب حکومت نے مفت سولر پینلز کی فراہمی کے لیے ورکنگ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔
سولرائزیشن اسکیم کے تحت پہلے مرحلے کا آغاز پائلٹ پراجیکٹ سے ہوگا جس کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کم بجلی والے 200 صارفین کو مفت سولر پینل دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گھروں کیلئے مفت سولر سسٹم ، عوام کیلئے خوشخبری
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو اضلاع راجن پور اور اٹک کو سب سے پہلے مفت سولر پینل لگانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ منصوبہ اکتوبر میں شروع ہوگا۔
دوسرے مرحلے میں پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں سولر پینل تقسیم کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینل جبکہ 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو بلا سود سولر سسٹم ملیں گے۔

