تحریک انصاف نے 8 ستمبر جلسے کے مقام کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف نے 8 ستمبر جلسے کے مقام کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی جگہ کا تعین کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جلسہ ترنول کے بجائے سنگجانی میں ہوگا۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے اس مقام پر مکمل طور پر اتفاق کر لیا ہے اور سنگجانی کے مقام کا باضابطہ اعلان آج یا کل تک متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے متعلق محمود خان اچکزئی کابڑا بیان آگیا

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ سنگجانی کا انتخاب موٹرویز اور جی ٹی روڈ کے قریب ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جس سے پشاور سے آنے والے قافلوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

اس کے علاوہ جلسے کے بعد لوگوں کے منتشر ہونے میں بھی سہولت فراہم ہوگی۔یہ تبدیلی عوامی سہولت اور نقل و حرکت کے آسان انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *