Skip to content
پیٹرول سستا ، مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو خوشخبری سنادی ، لیکن ساتھ ہی ساتھ مٹی کا تیل ایک روپے 71 پیسےفی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک روپے 71 پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد مٹی کےتیل کی نئی فی لیٹرقیمت 313روپے 44 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے23پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے