محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) کی شرح منافع میں کمی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے لیے جی پی فنڈ میں منافع کی شرح 13.97 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی سرکاری ملازمین کیلئےنئی پنشن سکیم متعارف
اس سے قبل مالی سال 2022-23 کے دوران یہ شرح 14.22 فیصد تھی۔محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے کے کمشنرز اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کو اس تبدیلی کے حوالے سے مراسلے بھی جاری کر دیے ہیں۔