صدر مملکت نے وفاقی دارالحکومت میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کر دیے

صدر مملکت نے وفاقی دارالحکومت میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کر دیے

صدر مملکت آصف زرداری نے وفاقی دارالحکومت میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کر دیے۔

صدر کے دستخطوں کے ساتھ ہی یہ بل قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس نئے قانون کا گزٹ نوٹیفیکیشن تیار کرنے کے لیے کاپی بھیج دی ہے۔ نئے قانون کو “پر امن اجتماع و امن عامہ” کا نام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

پرامن اجتماع و امن عامہ ایکٹ 2024 کے تحت وفاقی دارالحکومت میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔ اس قانون کے تحت بغیر اجازت اور سیکیورٹی کلیئرنس کے کوئی جلسہ منعقد نہیں ہو سکے گا۔ اسلام آباد میں جلسے جلوس صرف مجسٹریٹ کی اجازت سے مخصوص مقامات پر منعقد کیے جا سکیں گے۔ خاص طور پر، اسلام آباد کے ریڈ زون اور ہائی سیکیورٹی زون میں جلسے جلوسوں کی مکمل ممانعت ہوگی۔

قانون کے تحت ایسے اجتماعات پر پابندی عائد کی جا سکے گی جو قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے خطرہ ہوں۔ غیرقانونی اجتماع کے انعقاد پر آرگنائزر اور شرکت کرنے والوں کو بھی سزا دی جائے گی۔ غیرقانونی اجتماع کا حصہ بننے والے افراد کو 3 سال تک قید، جرمانہ، یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ اگر کسی کو پہلے ہی 3 سال یا زائد کی سزا دی جا چکی ہو، تو دوبارہ جرم پر 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *