سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر ، حکومتی ہدایات سامنے آگئیں

سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر ، حکومتی ہدایات سامنے آگئیں

سعودی عرب میں روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرنے اور محفوظ مستقبل یقینی بنانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اہم رہنما اصول جاری کر دیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والے افراد ان ہدایات پر عمل کرکے نہ صرف قانونی مشکلات سے بچ سکتے ہیں بلکہ اپنی ملازمت اور مستقبل کو بھی زیادہ محفوظ بنا سکتے ہیں۔

پاکستان سے لاکھوں افراد روزگار کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں، جبکہ ان کی جانب سے بھیجا جانے والا زرِ مبادلہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک پاکستانی محنت کشوں کی اولین ترجیح سمجھے جاتے ہیں اور ہر سال ہزاروں افراد وہاں ملازمت کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن کے مطابق سعودی عرب جانے والے یا وہاں پہلے سے مقیم پاکستانیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا اقامہ یا رہائشی اجازت نامہ ہر وقت اپنے پاس رکھیں اور اس کی معیاد ختم ہونے سے قبل بروقت تجدید کروائیں تاکہ کسی بھی قانونی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمان نے گولڈن ویزا اسکیم میں پاکستانیوں کو بھی شامل کر لیا، کیا آپ اہل ہیں؟

حکام نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ہر شہری پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے کے ہنگامی رابطہ نمبرز محفوظ رکھے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں فوری مدد حاصل کی جا سکے ،  وطن واپس آنے یا ملازمت چھوڑنے سے قبل تمام قانونی معاملات اور مالی واجبات مکمل طور پر نمٹا لیے جائیں، اس کے ساتھ  اختتامی مراعات، تنخواہوں اور دیگر مالی ریکارڈ کو محفوظ رکھنا بھی انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

بیورو آف امیگریشن نے عوامی مقامات پر شائستہ رویہ اپنانے، مناسب لباس پہننے اور سعودی عرب کے مذہبی و ثقافتی اصولوں کا احترام کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

حکام کے مطابق ان ہدایات پر عمل سے پاکستانی شہری نہ صرف اپنی عزت و وقار برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ بیرون ملک ملک کا مثبت تشخص بھی اجاگر کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles