وفاقی محتسب نے انٹرن شپ پروگرام کے لیے طلبا سے درخواستیں طلب کرلیں

وفاقی محتسب  نے انٹرن شپ پروگرام  کے لیے طلبا سے درخواستیں طلب کرلیں

وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے تحفظ ہراسانی، ایف او ایس پی اے ایچ، میں سمر انٹرن شپ کرنے کے خواہشمند طلبا کے لیے خوشخبری آگئی ہے۔

ایف او ایس پی اے ایچ نے 15 جون سے 15 اگست 2026 تک ہونے والے سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے لیے قانون، انتظامیہ، آئی ٹی اور میڈیا ڈسپلن کے طلبا سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

یہ پروگرام آخری سال کے طلبا کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو وفاقی پبلک سیکٹر کے ادارے سے منسلک ہونا چاہتے ہیں اور پاکستان بھر میں کام کی جگہوں پر عزت، وقار اور مساوی مواقع کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو سمجھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات ،پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریں

فریش گریجویٹس بھی اس انٹرن شپ کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں، جبکہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔

خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں اس ایڈریس پر جمع کراسکتے ہیں:
https://forms.gle/YNM1VLmAr8eRmw4a8

Related Articles