اسلام آباد پولیس نے مبینہ طور پر روٹ کی خلاف ورزی کرکے جلسے میں آنے والوں کو 26 نمبر چونگی پر روکنا چاہا جس کے بعد پولیس کے مطابق شرکا نے پولیس پر پتھراو شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے مقررہ وقت پر جلسہ ختم نہ کرنے پر پولیس کو جلسہ گاہ سے منتشر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور نوٹیفیکیشن میں کہا تھا کہ این او سی کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد کے داخلی راستے پر 26 نمبر چونگی کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان کشیدگی کے بعد حکام کی جانب سے ایف سی طلب کر لی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان پولیس سے مڈبھیڑ کے بعد چنگی نمبر 26 سے منتشر ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی قیادت کو جلسہ جلد ختم کرنے کا کہہ دیا دوسری طرف پولیس نے چنگی نمبر 26 کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
شہر اقتدار کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسہ منتظمین نے این او سی کے قواعد و ضوابط کےخلاف ورزی کی ہے، دیےگئے این او سی کے مطابق جلسہ7بجے تک ختم کرنا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کردیے اور جلسہ منتظمین کو بھی کاروائی سےمتعلق آگاہ کردیا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ جلسہ گاہ فوری خالی کی جائے۔

