وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمیں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کل ضرورت تھی نہ آج ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر تاریخی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو مولانا فضل الرحمان کسی کا ساتھ نہیں دیتے، جہاں ان کو فائدہ نظر آئے گا وہیں کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سوچ بدلی ہے اور حکومت کے ساتھ ہوتے نظر آ رہے ہیں تو انہیں مبارک ہو، ان کی تحریک اس حد تک ہے کہ خیبرپختونخوا سے اس کا خاتمہ ہو گیا، مولانا فضل الرحمان کے پی کے میں اتنی سیٹیں ہیں کہ تمام اپوزیشن ، اسمبلی کا اجلاس اکھٹا ہونے کے باوجود نہیں بلایا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:اگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا تو ہم پورے ملک میں تحریک چلائیں گے: محمود اچکزئی
انہوں نے کہا کہ مولانا کی نظر کے پی کے گورنر شپ اور سینیٹ کی دو سیٹیں ہیں تو شہباز شریف اور زرداری انہیں دیں گے۔ نظر نہیں آتا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بھائی سینیٹر بنے گا یا ان کا داماد یا سمدھی گورنر بنے گا۔ ترجمان پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ ہمیں مولانا کی کل ضرورت تھی نہ آج ہے۔

