وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورخیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور شام 7 بجے پشاور سے اسلام آباد پہنچے تھے جبکہ پروٹوکول اسٹاف نے وزیراعلیٰ کو باہر نکلنے سے بھی منع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کے بعد شعیب شاہین بھی گرفتار
اس سے قبل فیصل امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہائوس اریسٹ ہوسکتے ہیں، خیبرپختونخوا ہائوس میں جیمرز لگے ہوئے ہیں اس لیے ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہوگا۔
جبکہ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ وزیراعلیٰ اس وقت کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بتایا تھا کہ اسلام آباد جا رہا ہوں، کسی میٹنگ میں شرکت کرنی ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اسٹاف کا نمبر بھی بند جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں۔