شیر افضل مروت کے بعد شعیب شاہین بھی گرفتار

شیر افضل مروت کے بعد شعیب شاہین بھی گرفتار

اسلام آباد پولیس نے  پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر گرفتار کرنے کے بعد پارٹی ترجمان شعیب شاہین کو بھی ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں کل ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں بدنظمی اور جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ کرنے کی وجہ سے پی ٹی آئی رینمائوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کسی کا باپ بھی مجھے عمران خان سے جدا نہیں کرسکتا،شیر افضل مروت

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ کے باہر موجود ہے اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے باہر نکلنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔  پولیس نے پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ بشمول عمر ایوب اور زرتاج گل کے گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حالیہ جلسے کے منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کیے ہیں۔ ان مقدمات میں جلسے کے وقت کی پابندی نہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ، اور روٹ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پہلا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں پی ٹی آئی جلسے کے معینہ وقت کی پاس داری نہ کرنے پر درج کیا گیا۔ دوسرا مقدمہ تھانہ سمبل میں جلسے کے قافلے کے سادات کالونی اور سری نگر ہائی وے سے گزرنے پر درج کیا گیا جبکہ تیسرا مقدمہ تھانہ نون میں پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں درج کیا گیا۔

editor

Related Articles