وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی تردید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ میری علی امین گنڈاپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور اس ملاقات سے متعلق آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی کی گرفتاری کی تردید کر دی گئی
انہوں نے کہا کہ وہ عشائیہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تو خیبرپختونخوا ہاؤس والا روٹ استعمال کیا، چونکہ بلوچستان ہاؤس اور کےپی کےہاؤس کا راستہ ایک ہی ہے تو یہ کہہ دیا گیا کہ میری علی امین سے ملاقات ہوئی جس کی تردید کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمیر حیات خان روکھڑی کا انتقال ہوگیا
ان کا کہنا تھا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے کےپی ہاؤس سے ہوتے ہوئے بلوچستان ہاؤس گیا تھا اگر علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی ہوتی توضرور بتاتا۔ وزیراعلی ٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

