مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمیر حیات خان روکھڑی کا انتقال ہوگیا

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمیر حیات خان روکھڑی کا انتقال ہوگیا

مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی کا انتقال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی کی موت کی وجہ شدید ہارٹ اٹیک بنی۔ حمیر حیات خان پاکستان مسلم لیگ (ن)سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری تھے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کو گرفتار کرلیا گیا

وہ میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی اور ضلعی ناظم بھی منتخب ہوئے تھےاور نواز شریف خاندان کے انتہائی قریب ترین سمجھے جاتے تھے۔ حمیر حیات خان روکھڑی سابق صوبائی وزیر مرحوم گل حمید خان روکھڑی کے فرزند تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی سابق رکن قومی اسمبلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیااور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار و ہمدردی کی۔

editor

Related Articles