پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریوں پراپنے رد عمل میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی پکڑ دھکڑ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے ہورہی ہیں اور سپیکر قومی اسمبلی غائب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکوحکومت نے لاپتہ کر رکھاہے،عمرایوب کاالزام
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، اراکین کو ایسے قانون کے تحت حراست میں لیا گیا جو ابھی ایک آرڈیننس ہے قانون بنا ہی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی کی گرفتاری کی تردید کر دی گئی
ڈاکٹر بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کا جلسہ بانی و چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ایک ٹریلر ہے۔

