رہنما پاکستان تحریکِ انصاف عالیہ حمزہ نے پی ٹی آئی اراکینِ پارلیمنٹ کی پارلیمنٹ سے گرفتاری کو ہاؤس کی بے توقیری قرار دیتے ہوئے کہا کہآج پاکستان تحریکِ انصاف آئیندہ کا لائحہ عمل طےکریگی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ آج مورخہ ستمبر 10 کو سرگودھا میں سیشن کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں پر عدالت نے اے ٹی سی جج کی عدم تعیناتی کے باعث سماعث 20ستمبر تک ملتوی کر دی ہے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پارلیمنٹ کا رہاسہا وقار بھی تباہ کر دیا گیا اور اراکینِ پارلیمنٹ کی گرفتاری کو پارلیمنٹ کی بے توقیری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمنی کو اتنی ہوا نہ دو کہ لوگ بے قابو ہو جائیں انکا کہنا تھا کہ ملک میں ظلم و ستم کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ رات جمہوریت کی مضبوطی کے لیے عشائیہ جاری تھا اور دوسری طرف پارلیمنٹ پر حملہ ہو رہا تھا۔
مزید پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کا نوٹس لے لیا
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سنگجانی جلسہ میں ایک بار پھر عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا اورچھ کروڑ عوام کے منتخب وزیراعلی کواغواءکرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین ، سیاستدانوں، شاعروں، صحافیوں کارکنوں سب کیاکواغواء کیاجارہاہے۔ انہوں نے مقتدرہ قوتوں سے کہا کہ اتناظلم نہ کریں اس ملک کوچلنے دیں اور کہا کہ نفرتوں کاخاتمہ صرف اسی صورت ہوسکتاہے جب عوام کامینڈیٹ واپس کیاجائے۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ گزشتہ رات پارلیمنٹ کی لائٹس بند کرکے اراکین پارلیمنٹ کواغواء کیاگیا اورووٹ کوعزت دووالے آمریت کے راستے پرچل پڑے ہیں۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف آج آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے نفرت پیدا کی وہی اس کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔