پی ایس ایل 11میں سفیان مقیم کا جادو ، شاندار باؤلنگ سے نیا ریکارڈ بنالیا

پی ایس ایل 11میں سفیان مقیم کا جادو ، شاندار باؤلنگ سے نیا ریکارڈ بنالیا

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے اسپنر سفیان مقیم نے اس سیزن کے گزشتہ 5 میچوں میں مسلسل 3 یا 3 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنا دیا۔

گزشتہ روز پشاور زلمی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ، اور یہ فتح سفیان مقیم کی شاندار باولنگ اور کپتان بابراعظم کی بیٹنگ کی بدولت حاصل ہوئی جس کے بعد پشاور زلمی رواں سیزن کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

سفیان مقیم کی بہترین باولنگ کے نتیجے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز آؤٹ ہوگئی، کوئٹہ کے حسن نواز نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے جبکہ صفیان نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی لیگ کے رواں سیزن میں اب تک ناقابل شکست ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں سفیان مقیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 11: پوائنٹس ٹیبل میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر موجود ہے ؟

سفیان مقیم نے اس سے قبل ملتان سلطانز کے خلاف 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں ، اسی طرح لاہور قلندرز کی 3 وکٹیں 21 رنز کے عوض حاصل کی تھیں۔

پشاور زلمی کے اسپنر نے کراچی کنگز کے خلاف صرف 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، اس سے قبل حیدرآباد کنگزمین کے خلاف بھی شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے کنگزمین کی 4 وکٹیں اڑائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اسکو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ، بابر اعظم

 پی ایس ایل کی تاریخ میں سفیان مقیم  مسلسل 5 میچوں میں 3 یا 3 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باولر بن گئے ہیں اور اب پشاور زلمی کا گروپ میچ 19 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *