پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں، سپیکر قومی اسمبلی آئی جی اسلام آباد پر برہم

پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں، سپیکر قومی اسمبلی آئی جی اسلام آباد پر برہم

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کے اندر سے اراکین کی گرفتاریوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو ایک سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاریان “ناقابل برداشت” ہیں اور انہیں ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ سپیکر ایاز صادق نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ، “پارلیمنٹ کے اندر سے کسی کو گرفتار کرنا مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور میں کبھی بھی اس کی اجازت نہیں دوں گا۔” انہوں نے آئی جی اسلام آباد سے سوال کیا کہ “پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے اراکین کو کیوں گرفتار کیا گیا؟” اور اس بات کی تفصیلی انکوائری کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے 9مزید بڑی گرفتاریاں

ایاز صادق نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ قانون کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر سے کسی کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے، مگر پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کے اندر سے گرفتاریوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ، “میں اپنے اراکین کی تضحیک اور تذلیل ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔

اس کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد کو سختی سے تاکید کی کہ پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جائے اور اراکین کی عزت اور وقار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *