سابق ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے لاپتہ ہونے کا معاملہ: عدالت کا اظہارِ حیرانگی

سابق ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے لاپتہ ہونے کا معاملہ: عدالت کا اظہارِ حیرانگی

لاپتہ ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کیس کی ہائیکورت میں سماعت ہوئی جس میں پٹیشنر میمونہ ریاض اپنی وکیل ایمان زینب مزاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔, جسٹس عبد العزیز نے ریمارکس دیئے کہ کیسے ایک حاضر سروس ڈپٹی سپرٹنڈنٹ لا پتہ ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی گمشدگی کے حوالے سے ہائی کورٹ راولپنڈی رجسٹری میں سماعت ہوئی جس میں
لا آفیسر پنجاب شاہد اوراے اے جی پنجاب اے اے جی پاکستان ساجد الیاس بھٹی ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایچ او صدر بیرونی پولیس اسٹیشن عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ حاضرسروس ڈپٹی سپرٹنڈنٹ کوکوئی اٹھا کر لے جائے اور بازیاب نہ ہو۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں، سپیکر قومی اسمبلی آئی جی اسلام آباد پر برہم

پولیس حکام کی جانب سے لاپتہ محمد اکرم کی بازیابی کی کاوشوں پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی اور پولیس حکام نے کیس میں پیشرفت کے لیئے مزید مہلت فراہمی کی استدعا کردی ہے۔جسٹس عبدالعزیز نے پولیس حکام کی جانب سے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *