لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دیئے جانے کا فیصلہ معطل قرار دیتے ہوئے حکومتی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا ہے. ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں چیرمین نادرا کو اُن کے عہدے سے ہٹانے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا اور. دو رکنی بنچ نے سرسری سماعت کے سنگل بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دہا جسکی وجہ چیئرمین نادرا اہنے عہدے پر بحال ہوگئے. اپیل میں نشاندہی کی گئی کہ سنگل بنچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں کیا. دو رکنی بنچ کے استفسار پر بتایا گیا کہ درخواست میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج ہوا تھا.
مزید پڑھیں: جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، بیرسٹر سیف
اپیل میں میں استدعا کی گئی کہ سنگل بنچ کے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے بارے میں فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے.سماعت کے دوران خاتون اشباء کامران بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں جن کی درخواست پر چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر چیئرمین نادرا کے تقرر کو کالعدم قرار دیا تھا اور ان کے تقرر کو مجاز اتھارٹی کی جانب سے تجاویز قرار دیا.