خام تیل کی قیمتیں مئی 2021 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

خام تیل کی قیمتیں مئی 2021 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مئی 2021کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

جس کی وجہ اوپیک کی جانب سے تیل کی طلب میں کمی کی پیشگوئی ہے۔ اوپیک کی حالیہ رپورٹ میں 2025 تک تیل کی طلب میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد کمی کے ساتھ 68 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہی ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.5 فیصد کمی کے بعد یہ 65 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

چین میں توانائی کے متبادل ذرائع کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے تیل کی طلب میں مزید کمی کی راہ ہموار کی ہے، جس کا عالمی تیل کی منڈی پر گہرا اثر پڑا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *