بالی وڈ کے اسٹار اداکار سلمان خان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ نے رواں سال اپریل میں ممبئی میں میری رہائشگاہ پر فائرنگ کی تھی جس کا مقصد مجھے اور میرے اہل خانہ کو قتل کرنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اداکار کا بیان ممبئی پولیس کی طرف سے ا س واقعہ کے سلسلے میں عدالت میں دائر چارج شیٹ کا حصہ ہے۔ سلمان خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ 14 اپریل 2024 کو صبح گلیکسی اپارٹمنٹس میں اپنی رہائش گاہ پر سو رہے تھے کہ پٹاخوں جیسی آوازانہیں سنائی دی۔
اداکار کے مطابق انہیں پولیس باڈی گارڈ اُسی صبح تقریباً 4بج کر 55منٹ پر بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2افراد نے ان کی بالکونی پر فائرنگ کی ۔ سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی انہیں اور ان کے اہل خانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس حوالے سے ان کے باڈی گارڈ نے باندرہ پولیس اسٹیشن میں فائرنگ بارے میں شکایت درج کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سوناکشی کیساتھ بھاگ کرشادی کرنا چاہتا تھا، ظہیر اقبال کا بڑا انکشاف
بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو بعد میں پتہ چلا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے بھائی انمول بشنوئی نے فیس بک پوسٹ میں حملے کا اعتراف کیا ہے اور حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

