وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسلام کے علاقے سنگجانی میں ہونیوالےپارٹی جلسے میں بولے گئے اپنے الفاظ پر قائم ہوں کسی صورت معافی نہیں مانگوں گا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے وزیراعلیٰ (کے پی کے ) کےرات بھرغاب رہنے پر تشویش کا اظہار کیا جس پر سردار علی امین گنڈا پور نے کہا کہ رات بھر اسلام آباد میں مجھے کسی نے کہیں زبردستی نہیں بٹھایا بلکہ میں اجلاس میں شریک تھا اورجیمر کی وجہ سے ٹیلی فون رابطہ ممکن نہ ہوسکا تو اس دوران اہل خانہ اور ساتھیوں میں تشویش پھیل گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کیخلاف درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی جلسے میں کہے گئے اپنے الفاظ پر قائم ہوں ، اسے پیچھے ہٹوں گا اور نہ ہی معافی مانگوں گا، ان کا کہنا تھا کہ بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میرے مؤقف کی تائیدکی ہے اب جسے مخالفت کرنی ہے کرلے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کے اٹل لہجے کی وجہ سے ارکان بھی ان کے ہم نوا ہوگئے اور سب نے علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی اور مستقبل کے جلسوں میں بھی سخت مؤقف اپنانے پراتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اب مزاحمت کی طرف جار ہی ہے، اسد قیصرکھل کر بول پڑے

