اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے کئی شہروں میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔۔

زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، پشاور، چنیوٹ، خوشاب، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئے۔ پیرمحل اور فیصل آباد کے علاوہ، جڑانوالہ اور تونسہ شریف میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔ شمالی وزیرستان، کرک، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسی طرح، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لودھراں، خانقاہ ڈوگراں، رائیونڈ، شورکوٹ، چکوال، جلال پور بھٹیاں، حافظ آباد اور میانوالی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈس موٹرز کا گاڑیوں کی قیمت میں 9 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

اس کے علاوہ ساہیوال، جڑانوالہ، صفدر آباد ، تہلکہ گنگ ، چناب نگر ، قصور پاکپتن ، کبیر والا،، سلطانو پور، شرقپور، ملکوال ، پیروال ، منڈی بہاالدین میں بھی زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلہ کے بعد عوام کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان (شادی والا) میں تھا۔ سوات اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے آنے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ کسی بھی جانی نقصان و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *