پشاور ہائی کورٹ سے تحریکِ انصاف کی قیادت کو اہم ریلیف حاصل ہو گیا

پشاور ہائی کورٹ سے تحریکِ انصاف کی قیادت کو اہم ریلیف حاصل ہو گیا

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل، اسد قیصر، فیصل امین اور عمرایوب کو راہداری ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے چاروں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سے پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کو بڑا ریلیف حاصل ہوا ہے ، تحریکِ انصاف کی جانب سے دائر
درخواستوں پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی،ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل نے عدالت کو بتایا کہ سب کو ضمانت دے دیں ، ریاست انصاف کے ساتھ کھڑی ہے،جس پر جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دئیے کہ پہلی بار دیکھ رہا ہوں کہ ریاست ضمانت کی مخالفت نہیں کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ سے گرفتاریوں پر سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 4 سکیورٹی اہلکار معطل

انہوں نے کہا کہ ریاست کو سارے کیسز میں انصاف کے ساتھ ہونا چاہئے،عدالت نے 10 اکتوبر تک چاروں کی راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل، اسد قیصر، فیصل امین اور عمرایوب کو راہداری ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے چاروں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *