صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
عدالت نے گزشتہ روز شیخ امتیاز کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ شیخ امتیاز پی ٹی آئی لاہور کے صدر اور ایم پی اے ہیں۔ وہ ظل شاہ قتل اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے دوران زمان پارک میں پولیس پر تشدد کے مقدمات میں گرفتار ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو وارننگ دےدی
عدالت نے شیخ امتیاز کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔