مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اپنے اراکین پارلیمنٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اپنے اراکین پارلیمنٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی  نے اپنے، اپنے اراکین پارلیمنٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کر دی۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پارٹی کے تمام سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہیں دونوں ایوانوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

خط کے متن کے مطابق، تمام سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آج کے سینیٹ اجلاسوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ سید نیر حسین بخاری نے پارٹی قیادت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کسی بھی قانون سازی یا بل پر ووٹ دینے کی ہدایت بھی دی ہے۔
پارٹی قیادت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام اراکین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور پارٹی کے موقف کے مطابق ووٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا 125 کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کی سختی سے ہدایت جاری کی ہے۔ اتوار کو پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وزیر اعظم شہباز شریف اور پارلیمانی پارٹی کے لیڈران نے کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اراکین اتوار کو اپنے اپنے ایوانوں میں موجود ہوں گے اور پارٹی کے فیصلے کے مطابق آئینی ترمیمی بل 2024 کے حق میں ووٹ دیں گے۔ تمام ارکان کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ اپنا ووٹ لازمی کاسٹ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *