پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ خصوصی کمیٹی کے پاس آئینی ترامیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘ ‘پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کبھی بھی آئینی ترامیم کے اس عمل کا حصہ نہیں بنے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر سیف کا اعلیٰ عدلیہ کی آزادی سے متعلق اہم بیان آگیا
ان کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی کے پاس آئینی ترامیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، 10 ستمبر کو ہمارے ایم این ایز کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے کے بعد اراکین کے حقوق اور ذمہ داریوں کے معاملات کو دیکھنے کے لئے ہماری سفارش پر خصوصی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم: حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیے