اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر رشین فیڈریشن میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) شفقت علی خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
رشین فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گے جہاں پر انکا اسلام آباد ائیر پورٹ پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان کے نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ وسیع بات چیت کریں گے اور پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں:گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی حکومت کیخلاف امریکا میں مقدمہ کردیا
یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ کئی سالوں کے بعد روسی فیڈریشن کے کسی عہدیدار کا اعلیٰ سطح کا دورہ ہوگا اور 3 جولائی 2024 کو آستانہ (قازقستان) میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد ہوگا۔
یاد رہے گزشتہ سال پاکستان نےرعایت پر روسی خام تیل کی خریداری شروع کی تھی، جس کے بعد پاکستان کو گزشتہ ستمبر میں روس سے مائع پیٹرولیم گیس کی پہلی کھیپ بھی موصول ہوئی، جو کہ اسلام آباد کی دوسری بڑی روسی توانائی کی خریداری ہے۔