ملکی مجموعی برآمدات میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پہلے نمبر پر آگئیں اور گزشتہ مہینے اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 12.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 1.6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئیں ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 1.4 ارب ڈالر تھیں۔ دستاویز کے مطابق ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں بھی 29.36 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جولائی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.2 ارب ڈالر تھا۔ دستاویز کے مطابق جولائی تا اگست ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 5.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور گزشتہ دو ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا مجموعی حجم 2.9 ارب ڈالر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی ترانے کی بے حرمتی کا معاملہ: دفتر خارجہ نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کر دی
دستاویز کے مطابق اگست میں بُنے کپڑے کی برآمدات سے 46 کروڑ ڈالرزکا رمبادلہ آیا اوراگست میں 22 ہزار ٹن سے زائد بُنا کپڑا ایکسپورٹ کیا گیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق ایک ماہ میں بیڈ ویئر کی برآمدات سے 29 کروڑ ڈالر کا زرمبالہ آیا اوراگست میں تقریبا 49 ہزرا ٹن بیڈ ویئر کی برآمدات کی گئیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق اگست میں 33 ہزار ٹن کاٹن کپڑے کی برآمدات سے 18 کروڑ ڈالر زرمبادلہ آیا ہے۔ پاکستان نے ایک ماہ میں تولیہ کی برآمدات سے 10 کروڑ ڈالر زرمبالہ کمایا ۔اگست میں تولیہ کی برآمدات 21 ہزار ٹن سے زائد رہیں۔اگست میں ریڈی میڈ گارمنٹس سے 3 کروڑ 63 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا ہے۔