اہور کی مرکزی شاہراہوں پر نصب سیف سٹی کیمرے غیر فعال ہونے کی وجہ سےچوری ڈکیتی، قتل و غارت کے ملزمان کو پکڑنے میں پولیس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہر کی مرکزی شاہراہوں پر نصب سینکڑوں کیمرے غیر فعال اور خرابہو چکے ہیں جس کے سبب پولیس کے تفتیشی افسران کو ملزموں کو ٹریس کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لاہور کے 2145 سیف سٹی کیمرے خراب ہوگئےشہریوں کی موٹر سائیکل چوری اوروارداتوں میں ملوث ڈاکوں کو پولیس ڈھونڈنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف
لاہور کی شاہراہوںپر کیمرے خراب ہاور غیر فعال ہو چکے ہیں اور لاہور سیف سٹی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے 30 فیصد سیف سٹی کےکیمرے خراب ہونےسے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو پکڑنا لاہور پولیس کے لیے درد سر بن چکا ہے اورلاہور کے سیف سٹی کیمرہ خراب ہونے کی وجہ سے کئی تفتیشوں میں ملزمان فائدہ اٹھانے لگے ہیں۔